شاہد آفریدی چولستان میں پانی بحران کے شکار عوام کی مدد کیلئے سامنے آگئے

سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی چولستان میں پانی کے بحران کا شکار عوام کی مدد کے لیے سامنے آگئے، ان کے فلاحی ادارے شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن نے چولستان میں 18 ہزار لیٹر پانی فراہم کردیا،ال راؤنڈر نے ٹویٹ کے زریعہ آگاہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی کے ساتھ جلد ہی چولستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو ابتدائی طبی امداد کے آلات اور ادویات کی فراہمی کے ذریعے مزید امداد پہنچائیں گے،شاہد افریدی نے عوام سے کار خیر میں تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

error: Content is protected !!