چوتھا آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا.

 

 

 

چوتھا آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

 

صوبائی وزیر کھیل وثقافت نوازادہ جمال رئیسانی نے ایوب اسٹیڈیم میں باقاعدہ فٹبال کوکک لگاکر ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا اس موقع پرسیکرٹری سپورٹس اسحاق جمالی ڈی جی سپورٹس درابلوچ. ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو بھی موجود تھے

 

وزیر کھیل جمال رئیسانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں امن دشمنوں کو پیغام دینا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے ہی دنیا میں پیغام پہنچا رہے ہیں کہ بلوچستان کےعوام پرامن مہمان نواز اور کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں ڈیرہ بگٹی سے آنے والے چھ کھیلاڑیوں کو اغواء کیا گیا لیکن ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہم ان اغواءکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

 

بطور وزیر کھیل مجھے گراونڈ ہونا چایئے تاکہ ہنر مند کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے صرف فٹبال ہی نہیں تمام کھیلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں تک ممکن ہوسکاصوبے میں موجود ٹیلنٹ جو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا تمام کھیلوں پر بھرپور توجہ دی جائے گئی

اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اسحاق جمالی نے خطاب کرتے ہوکہا کہ چوتھا ال پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد محکمہ سپورٹس بورڈ کی بڑی کامیابی ہے اس بڑے ایونٹ میں ملک بھر سے 52ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جس میں چاروں صوبوں اور مختلف محکموں کی ٹیمیں شامل ہیں ٹورنامنٹ چودہ روز تک جاری رہے گا اس قبل ہم نے نیشنل گیمز کا کامیاب انقعاد کیا جس کاسہرا پرنٹ الیکٹرونک میڈیا کے سر جاتا ہے جنہوں نے صوبے کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کیا اس ایونٹ کو بھی میڈیا کامیابی سے ہمکنار کرنےیں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا

اس سے قبل پولیس اور مسلم کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا نوجوان وزیر کھیل نوابزادہ جمال ریئسانی جو خود فٹبال کے کھیلاڑی ہیں پولیس ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوے نمائش میچ کھیلے جمال رئیسانی چار بہترین گول کرنے کے مواقع بھی بنائے لیکن گول نہ ہوسکا

جبکہ مسلم کلب چمن نمائشی صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا آج راونڈ کے سلسلے میں پانچ میچز کھیلے جائیں گئے ایوب اسٹیڈیم ریلوے فٹبال اوریزدان سکول میں میچز ہونگے

 

 

error: Content is protected !!