شاہین شاہ آفریدی کیلئے نئی چمچماتی گاڑی کا تحفہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو گاڑی تحفہ میں دے دی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کی کپتانی اور پرفارمنس کو سراہا گیا۔اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں جب بھی اپنی ٹیم سے کھیلتا ہوں تو فخر محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز میں ہر کسی نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بنانے پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ہمارے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا، ہم شاہین کی پرفارمنس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی پر فخر ہے۔ ان کے لیے ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

error: Content is protected !!