کراچی میں باسکٹ بال، سکوائش اور ٹینس کے انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ

تیسری کمشنر کراچی میراتھن کے کامیاب انعقاد اور کراچی شہر کے بچوں کو فٹبال کی تربیت کے لیے سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب سے معاہدہ کے بعد کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا اہم اقدام.


کراچی شہر میں باسکٹ بال، اسکوائش اور ٹینس کے انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ. اس پر اتفاق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور صدر ہیوسٹن – کراچی سسٹر سٹیز ایسوسی ایشن سعید شیخ کے درمیان کمشنر آفس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ۔ملاقات میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹیز ایسوسی ایشن باسکٹ بال ، ٹینس اور اسکوائش کے موجودہ انفراسٹرکچر کی بہتری ، نئے گرائونڈز بنانے اور منشيات کے عادی افراد کی بحالی مرکز کے قیام میں تعاون کرے گی ۔


کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اسپورٹس انفرااسٹرکچر کے لئے شہر کے علاقوں کی نشاندہی اور منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز کے پروپوزلز تیار کریں گے ، جس کو حتمی شکل ایسوسی ایشن کے صدر کے ساتھ آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ شہر میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں اور باسکٹ بال، ٹینس اور اسکوائش جیسے مہنگے کھیلوں کی سہولیات عام شہريوں تک پہنچائی جائیں ۔

error: Content is protected !!