پہلی افتخار احمد جونیئر کے پی ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پہلی افتخار احمد جونیئر کے پی ٹینس چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی’سابق ٹینس پلیئر و کوچ افتخار احمداورسینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرسیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن عمرایاز خلیل، اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

 

سابق ٹینس پلیئر افتخار احمد اپنی مدد آپ کے تحت یہ مقابلے کرارہے ہیں جو پانچ اگست تک جاری رہیں گے جس میں بوائز انڈر8 ‘انڈر12 ‘بوائز انڈر16 اور میڈیا پرسنز سنگلز مقابلے ہوں گے

سیکرٹری عمرایاز خلیل نے مقابلوں کے انعقاد پر سابق ٹینس پلیئر و کوچ افتخار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس کے لئے سپانسرز کو آگے آنا ہوگا آج کل کے دور میں کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامنا ہے ایسے میں اس قسم کے مقابلوں سے ان کے حوصلے بڑھیں گے

انہوں نے کہا کہ جلد ہی پشاور میں قومی مقابلوں کاانعقاد بھی کیا جائے گا جس کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی پشاور میں قومی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس سے کھیل کے فروغ میں بھرپور مدد ملے گی۔

error: Content is protected !!