جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر ربادا آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا آئر لینڈ کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ربادا ٹخنے کی چوٹ کا شکار ہیں اور ٹیم ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق انہیں مکمل فٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہے، ڈاکٹر کے مطابق ربادا کا علاج جاری ہے اور امید ہے کہ وہ رواں انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز تک مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہونگے، ربادا انگلینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم انہیں بعد میں ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں میں شامل کیا گیا تھا اور اس میں وہ صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے جس کے بعد انہیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ انریچ نارٹیجے کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

تعارف: newseditor