ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اسلامک پیرا اولمپک گیمزمیں شرکت کرنیوالے اتھلیٹ نعیم مسیح کو اخراجات، ٹکٹ اور کٹس دیدیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ترکی میں ہونے والی اسلامک پیرا اولمپک گیمزمیں شرکت کرنیوالے اتھلیٹ نعیم مسیح کو اخراجات، ٹکٹ اور کٹس دیدیں، اتھلیٹ نعیم مسیح نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر بھی موجود تھے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم مسیح باصلاحیت اتھلیٹ ہیں،ترکی میں ہونیوالے اسلامک پیرا اولمپک گیمز میں انکی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں،ان سے ہر طرح سے تعاون کیا ہے جس سے نعیم مسیح کا مورال بلند ہوگا

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں سے مکمل تعاون کررہے ہیں،نعیم مسیح جیسے نوجوان پاکستان کا روشن چہرہ ہیں، انہوں نے اسلامک پیرا اولمپک گیمز کے لئے بہت محنت کی ہے، ان کی محنت رنگ لائی گی، ہم پرامید ہیں کہ نعیم مسیح ہائی جمپ کے ایونٹ میں ترکی میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

تعارف: newseditor