ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کی واپسی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، آؤٹ آف فارم اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ایشیا کپ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کے ساتھ ہوگا۔

 

نائب کپتان کے ایل راہول بھی 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ مئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے اختتام کے بعد کورونا اور انجری کا شکار ہونے کے باعث بھارتی ٹیم کی نمائندگی سے محروم تھے۔

قومی سلیکٹرز نے 15 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا جب کہ تیز رفتار گیند باز جسپریت بمراہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر کردیے گئے۔جسپریت بمراہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، وہ ان دنوں بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ایشیا کپ اسکواڈ میں 3 کھلاڑیوں شریاس ایئر، اکسر پٹیل اور دیپک چاہر کو اسٹینڈ بائی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر متشمل ہے۔

روہت شرما (کپتان)، کے ایل۔راہول (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنٹ، دنیش کارتک، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، یوزویندر چاہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، اویش خان۔

 

error: Content is protected !!