ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)ریجنل تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں چوتھی آزادی تائیکوانڈو ریجنل چمپئن شپ 14 اگست کو منعقد ہوگی ریجنل تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد شیراز اور ہیڈ کوچ محمد آصف نے کہا کہ ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور یہ ایونٹ ریجن بھر میں تائیکوانڈو کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ہو گا واضحرہے کہ حال ہی میں راولپنڈی میں منعقدہ کورین ایمبیسڈر تائیکوانڈو چمپئن شپ میں ایبٹ آباد تائیکوانڈو کلب کے کے بچوں اور بچیوں نے مختلف کیٹگری میں میڈلز حاصل کر کے اپنے ڈسٹرکٹ اور کلب کا نام روشن کیا تھا تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 14 اگست بروز اتوار کو ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔ جس میں ھزارہ ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس چیمپیئن شپ میں ہزارہ بھر سے تقریباً 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔