ڈاکٹر عارف حفیظ ساؤتھ ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے نائب صدر نوشاد احمد سیکرٹری جنرل اور شبیر احمد ڈپٹی سیکرٹری منتخب

ساؤتھ ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کا اہم اجلاس تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ،انڈیا، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سیپاک ٹاکرا فیڈریشن آف انڈیا کے صدر ایس آر پریم راج نے کی۔ اجلاس میں نئی ایکزیکٹیو کمیٹی کے انتخاب اور رواں سال دسمبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والی ساؤتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کے بارے میں غور کیا گیا ۔ نئی ایکزیکٹیو کمیٹی میں انڈیا کے ڈاکٹر ایس آر پریم راج صدر جبکہ پاکستان کے ڈاکٹر عارف حفیظ نائب صدر ، نوشاد احمد خان سیکرٹری جنرل اور شبیر احمد ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کے آخر میں بنگلہ دیش میں ساؤتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 2023 کے اوائل میں پاکستان میں جونئیر ساؤتھ ایشین سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ منعقد ہوگی۔

error: Content is protected !!