پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں، نائلہ کیانی نے اس سے قبل گیارہوں بلند ترین چوٹی گیشربرم ون کو سر کیا تھا۔
گیشربرم ون سے قبل نائلہ کیانی گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں۔نائلہ کیانی کو بطور پہلی پاکستانی خاتون گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
دوسری جانب خاتون کوہ پیماء ثمینہ بیگ نے 8ہزار میٹر سے بلند دو چوٹیاں ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی ہیں۔ثمینہ بیگ ایوریسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔