پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیدرلینڈز پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیدرلینڈز پہنچ گئی۔پاکستان ون ڈے سکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں براستہ دبئی ایمسٹرڈیم پہنچا، تین ون ڈے میچز کی سیریز روٹر ڈیم میں کھیلی جائے گی، ون ڈے میچز سولہ، اٹھارہ اور اکیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔

تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھیں گے۔

تعارف: newseditor