فٹبال ورلڈ کپ، ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ سے اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام شامل

رواں سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی آفیشل ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکال دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کی بکنگ کی ویب سائٹ پر ملکوں کی فہرست میں اسرائیل کی جگہ فلسطین کا نام درج ہے تاہم اب اسرائیلی شہریوں کو فٹبال ورلڈکپ کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے اپنا تعلق مقبوضہ فلسطین سے بتانا ہوگا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حصول کی ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام نکالے جانے پر عرب ملکوں کے فینز کافی خوش ہیں۔واضح رہیکہ قطر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔یاد رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!