پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے سٹی گرلز کالج پشاور میں ایک روزہ تھرو بال کوچنگ اور اورینٹیشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس پشاور، خیبر، نوشہرہ اور چارسدہ کے کالجوں کے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسرز، لیکچررز نے شرکت کی۔ کورس میں 35 ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کو تربیت دی گئی اور انہیں تھرو بال کے قواعد وضوابط اور تکنیک بارے آگاہی دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اور تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین نے شرکا کو بھرو بال بارے آگاہی دی۔ کورس کا مقصد کالجوں میں تھرو بال کو فروغ دینا ہے۔