ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیراہتمام جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں چارسدہ میں آزادی سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ہے ،فیسٹیول میں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن ، کرکٹ ، فٹبال ، ایتھلیٹکس،سائیکلنگ سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے آخری روز بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس خواتین ٹیم ایونٹکے فائنل میچز ہوئے جس کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فضیلت جہاں تھی ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں
بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ کا فائنل چارسدہ ریڈ اور چارسدہ بلیو کے مابین کھیلاگیا جس میں چارسدہ ریڈ نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی، ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ فائنل میں چارسدہ گرین نے چارسدہ وائٹ کو تین ایک سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔