چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ طہماس خان فٹبال گرائونڈ پشاور میں شروع

چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ طہماس خان فٹبال گرائونڈ پشاور میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ صوبے بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، افتتاحی روز شاہ عالم فٹبال کلب اور خلیل یوتھ کلب نے کامیابی حاصل کی ، باضابطہ افتتاح ایم این اے شوکت علی نے کیا ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر عرفان سلیم ، صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گل رخ ، ریجنل سپورٹس آفیسر ذاکر اللہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، طہماس خان فٹبال گرائونڈ پر منعقد ہ چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ کا پہلا میچ خلیل یوتھ اور جانباز فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں خلیل یوتھ نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی

پہلا گول 47 ویں منٹ میں اسد 55 ویں منٹن میں فرید جبکہ آخری گول 60 ویں منٹن حذیفہ نے گول کرکے میچ کو تین صفر سے کامیابی حاصل کی ، دوسرا میچ چارسدہ اور شاہ عالم کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں شاہ عالم کلب نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی شاہ عالم کی طرف سے شمروز، زید اور سہیل نے گول کئے جبکہ چارسدہ کی طرف سے واحد گول فرقان نے کیا ۔

error: Content is protected !!