متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں معاہدہ کرنے والے اعظم خان پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، چوبیس سالہ وکٹ کیپر نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس میں ان کے علاوہ سری لنکا کے سپنر ونیندو ہرسارنگا، انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر سام بیلنگ اور ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر شیلڈن کورٹل شامل ہیں، اعظم خان اب تک 74 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 1449 رنز سکور کئے ہیں، اعظم خان کی آئی ایل ٹی ٹوئٹنی لیگ کھیلنے کی درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسترد کردی تھی تاہم انہوں نے دوبارہ بورڈ میں اپیل دائر کی جسے منظور کرلیا گیا۔