بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی جن کے بلے نے اتنے رنز اگلے کہ دنیائے کرکٹ کے بڑے بالرز بھی پریشان ہو کر رہ گئے۔ تاہم اب ان کا بیٹ ایسا خاموش ہوا کہ جیسے رنز بنانا بھول گیا ہو۔غیرملکی کھلاڑی اور کمنٹیٹرز ویرات کوہلی کی انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے تاہم اب ان کے بلے کی خاموشی کے باعث سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے
تاہم کوہلی کے مداحوں کو امید ہے کہ سٹار بیٹر جلد اپنی پرانی فارم بحال کرلیں گے۔2008 میں ڈیبیو کرنے والے ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 70 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 23 نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آخری سنچری سکور کی تھی۔سابق بھارتی کرکٹرز نے کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا جس کے بعد کوہلی کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں شامل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔