قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے سبب آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی جگہ حسن علی کو ایشیا کپ سکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہماری پلیئنگ الیون کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، میں اپنی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ مداحوں کے لیے میری جلد صحت یابی کے لیے مجھے اپنی دعائوں میں رکھیں۔ میں جلد واپس آئوں گا انشا اللہ۔