پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب محمد طارق قریشی سے ملاقات کی. ملاقات کے دوران نو منتخب پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین کو ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب محمد طارق قریشی نے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی.ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں گراس روٹ سے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے حوالیسے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا. پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے پنجاب بھر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے مستقبل میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ملکر قومی کھیل کی ترقی و ترویج کیلئے بھرپور کو آرڈینیشن کے ساتھ کام کریں گے. اسکے علاوہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور سمیت دیگر ڈسٹرکٹس میں ہاکی ٹرف کی جلد تنصیب کے حوالے سے بھی بات ہوئی. ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب محمد طارق قریشی نے پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی آسٹروٹرف کی معیاد 2019 میں مکمل ہوچکی تھی.رواں سال دسمبر میں آسٹرو ٹرف کی تنصیب مکمل ہوجائے گی۔