نئی عالمی درجہ بندی، بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں نمایاں پوزیشن پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 پوزیشنز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈرڈوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر جبکہ فخر زمان 3 درجے تنزلی کے بعد 11 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر آ گئے۔

 

گیند بازوں میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے میدان مارتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل رائونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر آ گئے۔بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ کرکٹ کے آل رانڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلا نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تعارف: newseditor