بھارت کے خلاف گزشتہ برس کی جیت ماضی کا حصہ ہے، شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں شاہین آفریدی اور وسیم جونئیر کی کمی محسوس ہوگی۔متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انجری کسی کے ہاتھ میں نہیں، پلیئنگ الیون کے کھلاڑی جب انجرڈ ہوں تو ٹیم میں کمی محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی طرح کوئی اور بولر ان کی طرح کا سپیل کرے گا، یہ انفرادی کھیل نہیں ٹیم گیم ہے، دیگر بولروں پر بھی اعتماد ہے۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف گزشتہ برس کی جیت ماضی کا حصہ ہے، اس میچ کی مثبت چیزوں کو لے کر آگے بڑھیں گے، اچھا کریں گے اور جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی میچ ونر رہے ہیں، اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمیں ان پر یقین ہے وہ خود کو میچ ونر ثابت کریں گے

 

ہم چاہتے تھے کہ انہیں میچ پریکٹس ملتی لیکن حالات ایسے تھے کہ انہیں بلانا پڑا۔شاداب خان نے کہا کہ ہم 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں، نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی چیمپئین ٹیم نہیں ہیں، ہمیں ابھی چیمپئین بننا ہے، اس کے لیے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی پچ دیکھی نہیں ہے اس لیے کنڈیشنز کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتا۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کھلاڑی ایک طرح کی کوشش کر کے یہاں پہنچتے ہیں اس لیے ہم سب ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں

 

ہم صرف بھارت ہی نہیں سب ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملتے ہیں، ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا دبائو ہوتا ہے، اس میچ میں اچھی کارکردگی والے کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، بائیو سکیور ببل کی اپنی مشکلات تھیں لیکن ہم ایک ٹیم کے بجائے ایک فیملی بن گئے ہیں۔شاداب نے کہا کہ ویرات کوہلی لیجنڈ ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ وہ ہمارے ساتھ لمبی اننگز کھیلیں۔ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ وہ سنچری کریں لیکن ہمارے خلاف نہیں، ایشیا کپ میں سنچری کریں، میں چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی لمبی اننگز کھیلیں، وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔

error: Content is protected !!