ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ٹاس کی اہمیت

پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ٹاکرے کے حوالے سے تجزیہ کاروں نے ٹاس کے حوالے سے تبصرے شروع کردیے ہیں اور اس میچ میں ٹاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے مگر کیوں؟ماہرین کہہ رہے ہیں کہ جو ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ منتخب کرنے گی اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ ماہرین یو اے ای میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا اس وجہ سے اہم قرار دے رہے ہیں کہ یہاں کی کنڈیشنز میں رات کو اوس پڑتی ہے جس کے باعث بولرز کو گیند پر گرفت کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

اگر گزشتہ سال ان ہی میدانوں میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹاس جیت کر میچ جیتنا معمول بن گیا تھا، حیرت انگیز طور پر 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں دبئی میں کھیلے گئے 16 میں سے 15 میچ دوسری اننگز کھیلنے والی ٹیموں نے جیتے تھے، سنہ 2018 کے ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے گئے 8 میں سے 5 میچز میں دوسری اننگز کھیلنے والی ٹیم کامیاب رہی تھی۔

error: Content is protected !!