ویرات کوہلی کا بڑا انکشاف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ 10 برسوں میں پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ماہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا۔حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے اپنیآئوٹ آف فارم ہونے اور ذہنی دبائو بڑھنے سے متعلق گفتگو کی۔سابق بھارتی کپتان نے کہا میں خود کو بتاتا رہا کہ مجھ میں کھیل کی شدت ہے لیکن میری باڈی کہتی تھی ابھی وقفہ لو، مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے ساتھ غلط بیانی کر رہا ہوں۔ویرات کوہلی نے کہا میرا دماغ مجھے بتا رہا تھا کہ مجھے بریک لے کر کھیل سے دستبردار ہونا ہے، میں ذہنی طور پر مضبوط لگتا ہوں اور مضبوط ہوں بھی لیکن اس کی ایک حد ہوتی ہے

 

آپ کو اس حد کو پہچاننا ہوتا ہے ورنہ یہ آپ کے لیے مضرِ صحت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا مجھے حالیہ دنوں نے بہت کچھ سکھایا ہے، مجھے یہ بتانے میں شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی کہ میں ذہنی طور پر ڈائون ہوا۔ویرات کوہلی نے کہا یہ ایک عام سی بات ہے لیکن ہم اس کے بارے میں نہیں بولتے کیونکہ ہم ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، ہم ایسا نظر نہیں آنا چاہتے کہ ہم دماغی طور پر ڈائون ہیں، یقین کریں اپنی مضبوطی کے بارے میں غلط بیانی کرنا کمزوری تسلیم کرنے سے زیادہ بری چیز ہے۔بھارتی کپتان نے کہا آئوٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے مجھے دورہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے میں شامل نہیں کیا گیا۔

error: Content is protected !!