محمد رضوان گیم کو تبدیل کردیتا ہے،ہربجھن سنگھ

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا راز بتا دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اچھے بیٹر ہیں، انہوں نے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، سعید انور اور انضمام الحق کا جیسے ہر کوئی نام لیتا ہے ویسے ہی بابر اعظم کا نام لیا جائے گا۔ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کا کوئی ذکر نہیں کرتا، وہ گیم کو تبدیل کر دیتا ہے، بابر اعظم کی کامیابی میں محمد رضوان کا بہت ہاتھ ہے لیکن ان کا کوئی نام نہیں لیتا۔

error: Content is protected !!