پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نیپال پہنچ گئی، نادیہ خان نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ساف کپ کیلئے نیپال پہنچ گئی۔پاکستان ویمن ٹیم براستہ قطر کھٹمنڈو پہنچی جہاں فٹبال حکام نے پاکستان ویمن ٹیم کا استقبال کیا۔دوسری جانب برطانوی نژاد پاکستانی نادیہ خان نے قومی ویمن فٹبال ٹیم کو جوائن کرلیا، وہ برطانیہ سے براہ راست کھٹمنڈو پہنچیں۔

پی ایف ایف نے نادیہ خان کو ساف کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ برطانیہ میں نادیہ خان ڈان کاسٹر روورز کی نمائندگی کرتی ہیں۔ساف ویمن کپ 6 ستمبر سے شروع ہوگا اور پاکستان ویمن 7 ستمبر کو بھارت ، 10 کو بنگلا دیش اور 13 ستمبر کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گی۔پاکستان ویمن ٹیم 2014 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

تعارف: newseditor