پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملا، دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی جانب سے میچ پر دلچسپ پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی پاکستان اور بھارت کے میچ پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جب دو مضبوط ٹیمیں بڑے مقابلے میں آمنے سامنے ہوتی ہیں اور میچ آخری گیند تک جائے تو جیت شائقین کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ ایسا میچ دیکھنا چاہتے ہیں جو دیکھنے کے لائق ہو۔بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی آل رائونڈر ہاردیک پانڈیا نے دونوں اننگز میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔سابق کپتان نے نسیم شاہ اور محمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے مہارت کا عمدہ مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا۔