ایشیا کپ، افغانستان کی جیت کا سلسلہ جاری، بنگلہ دیش کو بھی ڈھیر کردیا،سپر فور میں جگہ بنا لی

دبئی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھی افغانستان نے جیت اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں جگہ پکی کرلی ہے، افغانستان نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دی، بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم بیس اوورز میں 127 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، بنگلہ دیش کی جانب سے مصدق حسین 48 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا، ابراہیم زردان 42 اور نجیب اللہ زردان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن، مصدق حسین اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!