دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو چالیس رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا ڈالے، بھارت کی جانب سے سوریاکمار یادیو نے 26 گیندوں پر طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ویرات کوہلی نے تین چھکوں ایک چوکے کی مدد سے 59 رنز ناٹ آئوٹ بنائے
ہانگ کانگ کی جانب سے محمد غضنفر اور ایوش شکلا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر بیس اوورز میں 152 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 40 رنز سے ہار گئی، ہانگ کی جانب سے بابر حیات نے 41 کنجیت شاہ نے 30 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، اردیب سنگھ، رویندرا جدیجا اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔