شجر عباس پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ، عالمی مقابلوں کی تیاری کیلئے اسکالر شپ دینگے، صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ شجر عباس پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ ہیں، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں 200 میٹر مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سپورٹس بورڈ پنجاب اسکالرشپ دے گا تاکہ وہ آنے والوں عالمی مقابلوں کے لئے بھرپور تیاری کرسکیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اتھلیٹ شجر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے

شجر عباس نے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں اتھلیٹکس کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے مزید کہا ہے کہ شجر عباس نے ایران، ترکی اور دیگر ممالک میں شاندار کھیل سے اپنے ٹیلنٹ کو ثابت کیا،شجر عباس قوم کے ہیرو ہیں ،ان کے لئے دعاگو ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں۔

error: Content is protected !!