شان مسعود کیلئے شاہد آفریدی کا حوصلہ افزا پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی نے شان مسعود کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔خیال رہے کہ شان مسعود نے نیشنل ٹی 20 کپ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے لکھا کہ شان مسعود کے عزم اور لگن سے واقعی متاثر ہوں، میں نے ہمیشہ ان کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کرنے کو تیار ہیں۔سابق آل رائونڈر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ان کی کرکٹ پرفارمنس کو ان کی پہچان بننے دیں، مضبوطی سے آگے بڑھتے رہیں شان!۔

تعارف: newseditor