نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سندھ نے نادرن پنجاب کو 10 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں سندھ نے نادرن پنجاب کو دس رنز سے شکست دیدی، نادرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے سندھ کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، سندھ کی جانب سے صائم ایوب 92 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ان کی اننگز میں سات چھکے اور چھ چوکے شامل تھے سعد خان چھبیس رنز بنا پائے

 

نادرن کی جانب سے سہیل تنویر نے تین، عثمان شنواری، سلمان ارشد، مہران ممتاز، عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نادرن کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 180 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، نادرن کی جانب سے ناصر نواز 39 اور مبشر خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، سندھ کی جانب سے میر حمزہ نے تین، سہیل خان نے دو جبکہ زاہد محمود اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor