مردان ڈی ایس اوز نے 42 نئی تعیناتیاں کی ، تاہم معلومات تک رسائی قانون کے تحت نام نہیں دئیے گئے

 

سال 2022 میں مردان ڈی ایس اوز نے 42 نئی تعیناتیاں کی ،

تاہم معلومات تک رسائی قانون کے تحت نام نہیں دئیے گئے

مسرت اللہ جان

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام چلنے والے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان نے سال 2022 میں 22 ٹورنامنٹ منعقد کروائے جس میں مردان سے تعلق رکھنے والے 5273 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور یہ مختلف کھیلوں سے وابستہ رہے تھے ان کھلاڑیوں کو کوئی ٹی اے ڈی اے فراہم نہیں کیا گیاں

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ رائٹ ٹو انفارمیشن تحت کے مطابق یہ تمام ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان نے ضلعی حکومت کے تعاون سے منعقد کروائے ،

سال 2022 میں 42 ملازمین ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان میں بھرتی کئے گئے اس وقت مردان میں دس جیم کام کررہے ہیں جن میں ہر ایک کیلئے تین تین اہلکار تعینات کئے گئے ہیں.

رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت ان معلومات کیلئے رسائی قانون کے تحت درخواست ستمبر 2023 میں دی گئی تھی تاہم سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے یہ معلومات مقررہ دنوں میں نہیں دی

رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن میں درخواست دینے کے بعد سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے یہ معلومات رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن کے ذریعے دی تاہم کونسے ملازمین تعینات کئے گئے

کے بارے میں کوئی معلوما ت نہیں دی گئی اور صرف یہ کہہ کر جان چھڑائی گئی کہ لسٹ آف اپوائنٹی ایز اٹیچڈ ، لیکن رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت مانگی گئی معلومات میں ملازمین کی فہرست نہیں دی گئی نہ ہی بتایا گیا کہ ان ملازمین کی تعیناتی کس طرح عمل میں لائی گئی.

 

 

error: Content is protected !!