ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی ; زین انور اور خواجہ محمد نافع کی شاندار سینچریاں۔

 

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی زین انور اور خواجہ محمد نافع کی شاندار سینچریاں۔رحمان غنی کی شاندار بولنگ۔

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی کے تین روزہ میچز کے دوسرے راو نڈ کے دوسرے دن میچز کی نمایاں خصوصیات زون چھ کے زین انور اور خواجہ محمد نافع کی شاندار سینچریاں اور رحمان غنی کی جارہانہ میں بولنگ تھی۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون تین اپنی پہلی اننگز میں 199 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ جواب میں زون چھ نے اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 75 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنا کر 182 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔ زین انور نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14چوکوں ایک کی مدد سے 133 ، خوا جہ محمد نا فح نے 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 107، محمد اسد نے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 54، عبدل ر حمن نے 33 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہو ے۔محمد نوید نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر زون تین نے 182 رنز کے خسارے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 17 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے۔ عبد ل باسط غوری نے 33 اور عبیس اللہ خان نے 19 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہو ے۔

 

پی سی بی اکیڈمی گراونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں زون سات نے اپنی پہلی اننگز میں 280 رنز بنائے ۔ جواب میں زون دو کی پوری ٹیم 126 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ مبشر نو از نے 34 رنز بنائے۔ عا رف یعقوب اور آفتاب ابراہیم نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 25 اور 40 رنز دیکر 5-5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فالوان کے بعد زون دو نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر 5۔48 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے رنز بنا ے تھے کہ با رش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔محمد اوسا مع نے 49 اور سید ولید عظیم نے 13 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہو ے جبکہ مبشر نواز نے 29، سید حیدر عباس نے 22 رنز بنائے۔ عا رف یعقوب نے 46 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

گلبرگ جیم خانہ گراونڈ پر کھیلے گیے تیسرے میچ میں زون ایک نے پہلی اننگز میں 206 رنز بنا ے۔جواب میں زون پانچ نے اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 75 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا ے ۔ فیضان خان نے 8 چو کوں ایک چھکے کی مدد سے 73، وسیم احمد نے 6 چوکو ں 2 چھکو ں کی مدد سے 69، معظم ملک نے 40 ، محمد وقاص نے 35 او ر ارںسلان بشیر نے 34 ر بنائے بنائے۔ رحمان غنی نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 108 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون ایک نے 92 رنز کے خسارے کابعد اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنائے ۔

 

 

error: Content is protected !!