رونالڈو نے سعودی عرب میں بھی روایت کو برقرار رکھا

مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔سعودی کلب النصر کو باضابطہ طور پر جوائن کرنے کی تقریب کے دوران مرسول پارک اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال پر اپنے دستخط کیے۔کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دستخط شدہ فٹبال اسٹیڈیم میں موجود ایک بچی کو دی۔سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو کے اس انداز کو صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے مداحوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں مل چکے ہیں۔پرتگال کے کپتان اور دنیا بھر میں مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے باقاعدہ طور پر سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے فیصلے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔سعودی عرب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میرا کام ہوگیا

 

یورپ کے اہم کلبز کے لیے کھیلا اور اب اس نئے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی ذہنیت کو بدلنا چاہتا ہوں، سعودی عرب میں نوجوانوں اور خواتین کھلاڑیوں کو فٹبال کے لیے تیار کرنا چاہتا ہوں، یہاں میرا زبردست استقبال کیا گیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے مزید کہا کہ سعودی کلب کے ساتھ معاہدے کے میرے فیصلے سے میری فیملی خوش ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔اسٹار فٹبالر نے کہا کہ یورپ، برازیل، امریکا اور پرتگال میں مجھے بہت مواقع ملے جہاں مجھ سے معاہدے کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن میں سعودی کلب سے بات طے کرچکا تھا۔کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مجھے کیا چاہیے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ مجھے کیا نہیں چاہیے۔رونالڈو نے کہا کہ میں بہت سے مختلف چیزوں اور النصر کی خواتین ٹیم کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور بہت سے لوگوں کا نقطہ نظر بھی تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب میں شامل ہونے کے فیصلے پر تنقید کے سوال پر کہا کہ میں منفرد ہوں، میرے لیے یہ عام سی بات ہے۔

error: Content is protected !!