ویرات کوہلی ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ہوم گرانڈ پر سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا، انہوں نے گوہاٹی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 113 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹںڈولکر نے 1989 سے 2012 تک 164 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوم گرانڈ پر 20 سنچریاں سکور کر رکھی تھیں۔

 

ویرات کوہلی 101 ون ڈے میچوں میں 20 سنچریاں بنا کر عظیم کرکٹر کا ریکارڈ برابر کرچکے ہیں تاہم تین میچوں کی سیریز میں اگر ایک سنچری اور بناتے ہیں تو وہ ریکارڈ توڑ دیں گے۔واضح رہے کہ کوہلی اب تک 12 ہزار 471 رنز سکور کر چکے ہیں۔دوسری جانب کوہلی کو ایک روزہ کرکٹ میں ٹاپ فائیو بلے بازوں کی صف میں پہنچنے کے لیے مزید 180 رنز درکار ہیں جبکہ فہرست میں ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، سنتھ جے سوریا اور ماہیلا جیاوردنے شامل ہیں۔خیال رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل سچن ٹنڈولکر کے تیز ترین 23 ہزار رنز اور ون ڈے میں 12 ہزار رنز کے ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

error: Content is protected !!