کپتان بابراعظم بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل.

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) نے آٹھویں جماعت کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تصویر بھارت کے نامور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے ہمراہ نصاب میں شامل ہے۔

 

آٹھویں جماعت کی اسپورٹس کی اس کتاب میں سوال کیا گیا ہے کہ کرکٹرز کو انکی عرفیت سے ملائیں جبکہ جواب میں بابراعظم عرف بابی بھی درج ہے۔

 

بابراعظم کے علاوہ اسی سوال میں دیگر بین الااقوامی کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل شامل ہیں۔بھارتی نصاب بابراعظم کا تذکرہ دنیا بھر میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1641888863105830927?s=20

error: Content is protected !!