گولڈن بوٹ حاصل کرنے طفیل شنواری اعلان کردہ انعامی رقم سے تاحال محروم

گولڈن بوٹ حاصل کرنے طفیل شنواری اعلان کردہ انعامی رقم سے تاحال محروم
ضم اضلاع کے ڈائریکٹر نے شیلڈ اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے کااعلان کیا تھا، جو صرف اعلان ہی ابھی تک ثابت ہوا

 

پشاور…سٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ 2022 میں گولڈ ن بوٹ حاصل کرنے والے لنڈی کوتل کے کھلاڑی طفیل شنواری کو ابھی تک صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی

انعامی رقم نہیں مل سکی. جس کا اعلان صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے کیا تھا.لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے طفیل شنواری پشاور سپورٹس کمپلیکس میں چلنے والے ڈی جی فٹ بال اکیڈمی کے کھلاڑی

ہیں اور انہوں نے قطر میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2022 فٹ بال کے مقابلوں میں سٹریٹ چلڈرن کے مقابلوں میں اپنی ٹیم کی طرف سے گول کا ہیٹرک کیا تھا اور گولڈن بوٹ حاصل کئے تھے ان کی واپسی پر صوبائی

سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ان کیلئے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا اعلان کیا تھا جبکہ ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹر پیر عبداللہ نے انہیں شیلڈز بھی دی تھی تاہم چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک طفیل شنواری کو اعلان کردہ انعامی رقم نہیں مل سکی.

error: Content is protected !!