36ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی کے چوتھےکوارٹر فائنل میچ میں گرئینو سیمکس نے کراچی جیمخانہ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی،

36ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی کے چوتھےکوارٹر فائنل میچ میں گرئینو سیمکس نے کراچی جیمخانہ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

،شہزر محمد مین آف دی میچ قرار پائے،جمعہ کو پہلا سیمی فائنل عمر سی سی اور اشفاق میموریل کے مابین کھیلا جائیگا،

کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی جیم خانہ نے مقررہ اوورز میں 164رنز کا ٹارگٹ دیا،ریئس احمد 49،مشال خان30،محمد رضوان 28اور نوید نے25 رنز بنائے،نادر خان نے2 وکٹ حاصل کی،

جواب میں گرئینو سیمکس نے 3 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 166 رنز 17.3اوورز میں بنالئے،شہزر محمد نے شاندار نصف سینچری 68 رنز ناٹ آؤٹ7چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے اسکور کی،دانیال لیاقت نے

ناقابل شکست 49 اور عبید اللہ نے 19 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی جاوید بندوقدا ممبر منیجئنگ کمیٹی کراچی جم خانہ نے گریئنو سیمکس کے شیزر محمد کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،

error: Content is protected !!