پشاور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈیلی ویج ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں نہ مل سکی

 

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈیلی ویج ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں نہیں مل سکی
مستقل ملازمین ماہ اپریل کی تنخواہیں کیلئے پریشان، ڈیلی ویج ملازمین گھریلو اخراجات اور عید کیلئے خریداری نہیں کرسکے ہیں

 

پشاور..خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈیلی ویج ملازمین ان کی مارچ کی تنخواہیں ابھی تک نہیں مل سکی ہیں جس کے باعث بیشتر ڈیلی ویج ملازمین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں کیونکہ تنخواہیں نہ ملنے کے

باعث نہ صرف ملازمین اپنے اخراجات سے پریشان ہیں بلکہ آنیوالے عید نے بھی انہیں مزید ذہنی تناؤ کا شکار کردیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مستقل ملازمین اپنی دوسری تنخواہ یعنی ماہ اپریل کی تنخواہ

کیلئے کوششیں کررہے ہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق مارچ کی تنخواہیں اگلے ہفتے تک ڈیلی ویج ملازمین کو ملنے کا امکان ہے تاہم اسے بھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کیونکہ ڈیلی ویج

ملازمین کو یہ کہا جارہا ہے کہ فنانس نے ابھی تک فنڈز ریلیز نہیں کئے اسی وجہ سے ان کی تنخواہیں نہیں مل رہی.

تعارف: News Editor