تیسرا ٹی20: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی20: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں کیوی کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے دو میچز اچھے نہیں کھیلے آج بڑا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرینگے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے ہی بیٹنگ کرتے اب کوشش کرینگے کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکورز تک محدود کریں۔

ٹیم میں تبدیلی سے متعلق ٹام لیتھم نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، ایڈم ملنےاورایش سوڈھی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹنگ انجوائےکررہاہوں،فارم جاری رکھنےکی کوشش ہوگی۔

error: Content is protected !!