فیڈرل کپ وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فاٸنل میں لاٸیکنز بی نے جیت لیا .

فیڈرل کپ وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فاٸنل میں لاٸیکنز بی نے جیت لیا

 

اسلام آباد ( اعظم ڈار ) فیڈرل کپ وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فاٸنل میں لاٸیکنز ”بی“ نے لاٸیکنز ”اے“ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق مینز ایونٹ کیساتھ وویمنز کا ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد باسکٹ بال کی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزاٸی کرنا ہے تاکہ انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع مل سکے ۔ ایک روزہ 3×3 ایونٹ میں چھ ٹیمیں مدمقابل تھی جبکہ اختتامی

تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ تھے جنہوں نے سابق کوچ ملک ریاض اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے ۔ ایونٹ کے فاٸنل میں لاٸیکنز ”بی“ نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت لاٸیکنز ”اے“ کو

پانچ کے مقابلے میں گیارہ پواٸنٹس سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ثنامحمود نے5اورعاصمہ شہریار نے 4 پواٸنٹس جبکہ لاٸیکنز اے کی ریحانہ ناز نے دو پواٸنٹس سکور کٸے ۔ قبل ازیں کھیلے گٸے

سیمی فاٸنل راونڈ میں لاٸیکنز ”بی “ نے اے کے ” اے “ کو 7-11پواٸنٹس جبکہ لاٸیکنز اے نے اے کے بی“ کو 6-13پواٸنٹس سے شکست دی۔ ایونٹ کے میچز معظم نوید اور محمد مدثر نے سپرواٸز کرواے

error: Content is protected !!