پشاور فٹ بال لیگ سیزن 5 یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

پشاور فٹ بال لیگ سیزن 5 یکم اکتوبر سے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں صوببے بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے لیگ میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدر کے مطابق لیگ کا نعرہ منشیات کی روک تھام اور فٹ بال کا فروغ رکھا گیا ہے مقابلوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام کے لئے معاشرے میں پیغام پھیلایا جائے گا اور منشیات کے خاتمے اورنوجوان نسل کو بچانے کے لئے حکومت خصوصاً پشاور ڈویژن انتظامیہ اور کمشنر کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلسل پانچویں بار لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں دوسری مرتبہ اس لیگ کو ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیاجارہا ہے۔ آرگنائزر گل حیدر خان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود سے الگ الگ ملاقات کرتے ہوئے انہیں لیگ کا یونیفارم پیش کیا جنہوں نے اس کی رونمائی کی اور ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔

error: Content is protected !!