پاکستان ٹیم کی یہی خاصیت ہے کہ ’’ری بِلڈ‘‘ جلدی ہوتی ہے’ کپتان بابر اعظم .

 

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا کیونکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے تاہم جہاں ضرورت ہے اچھا کرنے کی مزید بہتری ضرور لائیں گے۔

 

راولپنڈی میں ٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں اندازہ تھا کہ 200 اسکور کریں گے لیکن 193 رنز کا اچھا اسکور کیا لیکن نیوزی لینڈ کے کھلاڑی

اچھا کھیلے۔ میں کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور تربیت بھی یہی ہے کہ اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ بری پرفارمنس کے بعد تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔

اپنے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بہتری کی ہر وقت گنجائش ہوتی ہے اور ہم ہر گھنٹے سیکھ رہے ہوتے ہیں، پاکستان ٹیم کی یہی خاصیت ہے کہ ’’ری بِلڈ‘‘ جلدی ہوتی ہے۔ ہم بھی ایک دوسرے کو خامیاں بتاتے ہیں اور مل کر بہتری لانے کی کوشش ہوتی ہے۔

 

 

error: Content is protected !!