بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے ساتھ طے 3 میچوں پر
مشتمل سیریز کا انعقاد مشکل قرار دے دیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بی سی سی آئی نے افغانستان کے ساتھ شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو مصروف شیڈول کی وجہ سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (7 سے 12 جون) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے 13 اگست تک شیڈول ہے۔
قبل ازیں دونوں بورڈز نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20 سے 30 جون کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جولائی کے ابتدا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کرے۔