پاکستانی سپر اسٹار شاہین شاہ آفریدی یواے ای کی آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں شامل.

 

پاکستانی سپر اسٹار شاہین شاہ آفریدی یواے ای کی آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں شامل

 

دبئی (خصوصی رپورٹ) یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سے سیزن 2 میں کئی پاکستانی ستارے ایکشن میں نظرآئیں گے۔

 

آئی ایل ٹی 20 میں شمولیت کا اختیارکرنے والے پہلے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی ہیں جو ڈیزٹ وائپرز کی جانب سے کھیلیں گے۔
شاہین کی شمولیت سے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی اہمیت اور معیار میں مزید اضافہ کیا ہے کیونکہ یہ پہلے سے ہی ستاروں سے بھری ہوئی ہے۔

 

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ڈیزرٹ وائپرزمیں شامل ہونے پر پرجوش ہوں۔ وہ جانتے ہیں کہ یواے ای میں بہت سے پاکستانی کرکٹ شائقین موجود ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ آمدہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں ہماری ٹیم سے تعاون کریں گے۔
آئی ایل ٹی سیزن 2 اگلے سال جنوری فروری میں ہوگا۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor