پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بیس بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

 

 

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری کے لئے بیس بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔

 

ٹیم کے کوچ محمد ارشد نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر نتائج حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنی ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ملنے والی مراعات قابل تعریف ہیں جن میں رہائش، کھانا اور کھیل کا میدان شامل ہے

اور ہوسٹل کا سٹاف اور ڈائریکٹر کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔ تربیتی کیمپ میں مرداور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں

 

 

error: Content is protected !!