حارث رؤف نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ایشیا کپ میں بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئ
انہوں نے یہ کارنامہ 27 ویں اننگز میں بنگلادیش کیخلاف میچ میں انجام دیا، فاسٹ بولر نے میچ میں بنگلا دیش کی 4 وکٹیں حاصل کیں،
اس سے قبل ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے شبمن گل، شریاس ایر اور ایشان کشن کی 3 اہم وکٹیں لے کر بھارت کو 266 تک محدود رکھا تھا۔