کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے کرکٹ اکیڈمی کے کٹ کی بڑھتی ہوئی قیمت کلر کی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

 

 

کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے کرکٹ اکیڈمی کے کٹ کی بڑھتی ہوئی قیمت کلر کی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

مسرت اللہ جان

 

کھیلوں کی برادری نے بڑھتے ہوئے کرکٹ کے کھیل سے وابستہ کرکٹر بچوں کے بڑھتے اخراجات اور کھیلوں کی کٹس کے بار بار رنگ بدلنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لیں۔ محکمہ کے سیکرٹری موجود نہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل بیرو ن ملک دورے پر ہیںکھیلوں سے وابستہ برادری نے نگران وزیر کھیل سے ذاتی طور پر کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کرکے ، کھلاڑیوں اور ان کے والدین سے کھلی کچہری میں بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

 

کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف کرکٹ اکیڈمی کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے بلکہ کٹ کے رنگ کی مسلسل تبدیلی کو بھی روکنا ہے۔قبل ازیں کرکٹ اکیڈمی کے بچوں کو دی جانیوالی کٹس کا کلر سبز تھا جو اب بلیک کردیا گیا ہے اور اب کھلاڑیوں کوکہا جارہا ہے کہ نئی کٹس اپنے لئے خریدیں.

اسپورٹس کمیونٹی کے ذرائع کے مطابق یہ کرکٹ اکیڈمیاں صوبائی محکمہ کے دائرہ کار میں کام کرتی ہیں۔ اس لیے کٹس کا انتظام صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سپرد کیا جائے نہ کہ کسی پرائیویٹ شخصیت یا کنٹریکٹر کے ذریعے کٹس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہو.

 

کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق یہ اسٹریٹجک اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی پرائیویٹ افراد اور ٹھیکیداروں کی جیبوں میں بھرنے کی بجائے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے کھاتوں میں ڈالی جائے صوبائی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے مالیات کو تقویت دینے کے علاوہ،

یہ نقطہ نظر کرکٹ اکیڈمی کے اندر کٹ کے رنگ کی تبدیلی کے چکراتی عمل کو بھی ختم کر دے گا۔ بالآخر، تمام کھلاڑی ایک جیسی کٹساستعمال کرکے ڈسپلنکا مظاہرہ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کرکٹ اکیڈمی میں زیر تربیت بچوں کو دی جانیوالے کٹس کا کلر تبدیل کردیا گیا یہ تبدیل کس کی منظوری سے ہوئی اور اس بارے میں کسی کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا ، اس بارے میں مکمل طور پر خاموشی ہیں .

 

تعارف: News Editor