کھتری پریمیٸر لیگ T20 سیزن 2.کا پہلا سیمی فاٸنل آج 14 ستمبر کو کھیلا جاٸیگا۔ صادق کھتری
ٹنگر اسٹارز ، ڈاور گلیڈی ایٹرز۔ رکھیا فائٹرز ٹاپ فور میں۔جبکہ دھڑا ڈبنگ اور سونیجا سولجر ز کےدرمیان میج کی فاتح بھی ٹاپ فور میں پہنچ جائے گی۔
اسلام آباد/کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مسلم کھتری برادری کے زیر اہتمام اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کی فلڈ لائیٹس میں جاری کھتری پریمیٸر لیگ T20 سیزن2 -2023 سیمی فائنل مرحلے میں داخل۔
ٹنگر اسٹارز ، ڈاور گلیڈی ایٹرز۔ رکھیا فائٹرز ٹاپ فور میں۔جبکہ دھڑا ڈبنگ اور سونیجا سولجرز کےدرمیان ہونے والے لیگ کے آخری میج کی فاتح ٹیم بھی ٹاپ فور کے لیئے کوالیفائی کر جائیگی۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فاٸنل آج 14 ستمبر بروز جمعرات کو 10 بجے شب لیگ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کرنے والی ٹیم ٹنگر اسٹارز کا مقابلہ نمبر 4 ٹیم سے ہوگا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رضوان آدھیا ( آ نے والے ڈسٹرکٹ گورنر روٹری) جبکہ ندیم نولامی ( معروف ٹیکسٹائل ا ڈسڑٹریلدٹ) اعزازی ہو نگے۔ ۔جبکہ دوسرے سیمی فائنل پوائنٹس ٹیبل کی نمبر 2 اور نمبر 4 ٹیم سے 15 ستمبر بروز جمعہ کو 10 بجے شب کھیلا جائیگ۔ا۔۔
کے پی ایل سیزن2 کے سیکریٹری صادق کھتری کے مطابق ایونٹ کا فائنل 16 ستمبر کھیلا جائیگا۔۔۔دریں اثناء گزشتہ شب کھلے گئے لیگ میچ میں بچھڑا واریٸررز نے ماندو مار خور کوسنسنی خیز اور دل چسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے ۔ ۔ماندو مار خور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 108 بناکر آوٹ ہوگئ۔ سمیع علی جی 16 بناسکے۔
فوزالحسن۔ حماد بی جے اور فرحان ڈی ایس نے 2-2 وکٹیں لیں ،جواب میں جواب بچھڑا واریئرز نے 11 اوورز میں 6 وکٹوں پر مطلوب ہدف 109 بنا لئے ،اس کی جانب سے آل راونڈر فوذالحس نے 27 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے عمدہ نصف سینچری 60 رنز بنائ۔
اور حمید زیر والا نے 2 چوکوں اور چھکے کی مدد سے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔معین علی نے17 اور عبدالرحمان ن 34 کے عوض دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری مسلم کھتری انجمن محمد ایوب مفلر نے جوائنٹ سیکریٹری محمد احسن اور نائیب صدر حاجی محمد پہلی والے کے ہمراہ فوذالحسن کو میچ وننگ آل راٶنڈ کھیل پر ٹرافی کے ہمراہ الحمید گارمنٹ کی جانب سے 2 ہزار روہیۓ کیش دیا
جبکہ عبدالرحمان کو فرزند بابا جی کی جانب سے میڈن اوور کرنے پر 3000 روپیئے اور سو بیجا سولجر ز کے آنر یاسین منیم کی جانب سے کپتان بچھڑا واریئرز وقار دوا نہ کو چھکا لگانے پر 5000 روپیئے کیش دیا اور گوجابا سوٸیٹ کی جانب سے دونوں ٹیموں کو گفث بھی دیئے۔